غربت کا حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں Poverty Alleviation in the Light of Islamic Teachings
Urdu Abstract: اسلام نے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے جہاں اس کے مختلف پہلوؤں کومدِنظررکھ کر احکامات دیے ہیں وہیں فقر وفاقہ، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے پربھی بطور خاص توجہ دی ہےبلکہ معاشرے میں ان مسائل کے پنپنے سے پہلے مختلف اسباب و ذرائع سے ان کے حل کے طریقے بھی بتائے ہیں۔ غربت اور بے روزگاری ایسے مسائل ہیں جو نہ صرف معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ ہے بلکہ اس سے متاثرہ فرد کے اخلاق اور عقائد پر بھی ان کا اثر پڑتا ہے۔ نبی کریمﷺ نے اس پہلو پر رہنمائی کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ''كَادَ الْفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرًا‘‘ممکن ہے کہ فقیری کفر میں مبتلا کردے ۔ یہی وجہ ہےکہ نبی کریم ﷺ کثرت سے فقر وفاقہ اور کفر سے حفاظت کے لیے ایک ہی جملے میں ان دونوں کو اکٹھے فرما کر دعا فرمایا کرتے تھے ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ(اے اﷲ! میں کفر اور محتاجی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔) جس طرح موجودہ حالات میں دنیا غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار ہے اسی طرح اس سے پہلے بھی دنیا اس مسئلے سے دوچار ہوتی رہی۔ یو این ڈی پی کی ایک رپور ٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح‘‘ ۳۹ فیصد'ہے جبکہ ہر دس میں سے چار افراد خط ِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ اسی طرح عالمی بنک کے اعداد و شماد کے مطابق عالمی سطح پر غربت ۱۰ فیصد ہے ۔ نبی کریمﷺ نے غربت کے اس مسئلے سے نکلنے کے لیے اسلامی تعلیمات واحکامات پر مبنی عملی اقدامات کیے تھے، آپﷺ اپنے صحابہ کو مختلف کام کرنے، پیشوں کو اختیار کرنے اور گزرے انبیا کی طرح صنعتی کاموں کواپنانےکی تلقین فرمایا کرتےتھے۔ اور اس سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ سلم حضرت داود ؑ کو بطور نمونہ ذکر کرتے تھے ، رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: کسی انسان نے اس شخص سے بہتر روزی نہیں کھائی، جو خود اپنے ہاتھوں سے کما کر کھائے اللہ کے نبی داود علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے کام کرکے روزی کمایاکرتے تھے۔ اس مقالے میں غربت کے خاتمے کے لیے آپ ﷺکی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات سے جو رہنمائی ملتی ہے اس کی روشنی میں غربت کے خاتمے کا حل پیش کیا جائے گااور اس حوالے سے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔
Year of publication: |
2020
|
---|---|
Authors: | Shahzad, Muhammad Asghar |
Other Persons: | Ismail, Muhmmad Owais (contributor) |
Publisher: |
[2020]: [S.l.] : SSRN |
Saved in:
freely available
Extent: | 1 Online-Ressource (20 p) |
---|---|
Type of publication: | Book / Working Paper |
Language: | Urdu |
Notes: | In: AFKĀR Research Journal of Islamic Studies, Vol 4, Issue 2, July-December 2020 Nach Informationen von SSRN wurde die ursprüngliche Fassung des Dokuments June 28, 2020 erstellt |
Source: | ECONIS - Online Catalogue of the ZBW |
Persistent link: https://www.econbiz.de/10012829866
Saved in favorites
Similar items by person
-
غربت کا حل نبوی ﷺ تعلیمات کی روشنی میں (Poverty Alleviation in the Light of Prophetic Teachings)
Shahzad, Muhammad Asghar, (2020)
-
Shahzad, Muhammad Asghar, (2020)
-
Shahzad, Muhammad Asghar, (2019)
- More ...